* اُس کے بن لگتا ہے مجھے ڈر *
اُس کے بن لگتا ہے مجھے ڈر
چور کوئی گھس آئے نا گھر
ہے وہ مرے گھر کا رکھوالا
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی تالا
ء
آنکھ مری جب نیند سے جھپکے
میری طرف وہ فوراً لپکے
ٹوٹ پڑے وہ مجھ پر آکر
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی مچھر
ء
مجھ پہ پڑا جب اُس کا سایہ
خود کو میں نے بے بس پایا
نا دیکھے وہ رات اور دن
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی جن
ء
جب وہ ہنسے تو خوب ہنسائے
مجھ کو ہنسے بن رہا نہ جائے
سرخی پھولے اُس کے منہ پر
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی کیسر
*** |