* رحم نہیں ہے اُس کے دل میں *
رحم نہیں ہے اُس کے دل میں
ڈالے مجھ کو وہ مشکل میں
اپنے کئے پر نا ہو نادم
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی ظالم
ء
اچھائی کی راہ دکھائے
اور برائی سے وہ بچائے
سب سے بہتر اُس کا کرم
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی دھرم
ء
دن کو ساتھ وہ ہو جاتا ہے
رات آتے ہی کھو جاتا ہے
اُس کو اندھیرے میں نا پایا
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سایہ
ء
کوئی اُس کو کیا دیتا ہے
جو دیتا ہے خدا دیتا ہے
کاسہ گری پر کیوں ہے مائل
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سائل
*** |