* سردی سے جب تن من کانپے *
سردی سے جب تن من کانپے
میرا سارا بدن وہ ڈھانپے
جاڑے میں رکھے میرا خیال
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی شال
ء
جب وہ میرے پائوں پکڑلے
چھوٹ نہ پائوں ایسے جکڑلے
دکھ جائے میری نازک ایڑی
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی بیڑی
ء
مجھ سے وہ محنت کروائے
ہاتھ پکڑ کے میرا گھمائے
میں بھی ہوں اُس کام میں پکی
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی چکی
ء
بوجھ جلن کا مجھ پر دھر دے
ٹیس ٹپک نس نس میں بھردے
کیسے کروں میں اُس سے بچائو
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی گھائو
*** |