* سولہ سالہ جب سے لاگا *
سولہ سالہ جب سے لاگا
میرے تن من میں وہ جاگا
چھینا اُس نے میرا بچپن
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی جوبن
ء
میرا منہ وہ میٹھا کردے
شیرینی ہونٹوں میں بھردے
ہے وہ بے حد مجھ کو پسند
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی قند
ء
موتی کی مانند وہ چمکے
دودھ کی رنگت اُس میں جھلکے
دیدے سفیدی کو وہ مات
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی دانت
ء
شوخی شرارت اُس کے اندر
بجلی بن کے کوندے اکثر
دکھلائے اپنا چنچل پن
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی چتون
*** |