* میں تھی سولہ برس کی کنیا *
میں تھی سولہ برس کی کنیا
کم عمری میں بنی دلہنیا
اُس نے ڈھانپا میرا چہرا
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سہرا
ء
ہردم مجھ کو رکھے سفر میں
رہنے نا دے بیٹھ کے گھر میں
چکر میں رہیں میرے پیر
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سیر
ء
جب رنگے ہاتھوں پکڑا جائے
زنجیروں میں جکڑا جائے
ہوجائے ختم اُس کا زور
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی چور
ء
پھرتا ہے وہ راہ گزر میں
مال ہے سب کا اُس کی نظر میں
زادِ سفر کا ہے وہ دشمن
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی رہزن
*** |