* لے جائے وہ مجھ کو در در *
لے جائے وہ مجھ کو در در
چلتی ہوں میں اُس کے بل پر
مجھ کو پھرائے سارا گائوں
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی پائوں
ء
لڑنا ہی تو کام ہے اُس کا
جنگ و جدل میں نام ہے اُس کا
مارے دشمن کو بے دریغ
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی تیغ
ء
اُس کے بل پر کام کروں میں
محنت صبح و شام کروں میں
چست رہوں میں اُس کی بدولت
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی صحت
ء
کھٹے میٹھے مزے چکھائے
اُس کی لذت مجھ کو بھائے
چاہے اُس کو میرا من
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی چورن
*** |