* سب کو ہنسانا کام ہے اُس کا *
سب کو ہنسانا کام ہے اُس کا
فنکاروں میں نام ہے اُس کا
خوش ہے وہ پستہ قد ہوکر
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی جوکر
ء
کر پائے تفریق وہ کیسے
اُس کی نظروں میں اک جیسے
ہیں میخانۂ پاک و ہند
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی رند
ء
پیار میں اُس کے کھو جاتے ہیں
دیکھ کے اُس کو ہوجاتے ہیں
اُس کے قریں پروانے جمع
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی شمع
ء
آدھی رات کو جب وہ کڑکے
سن کے میری چھاتی دھڑکے
کردے مجھ کو خوف میں غرق
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی برق
*** |