* دور کرے وہ پھیکے پن کو *
دور کرے وہ پھیکے پن کو
میٹھا کردے لب و دہن کو
اُس کے اندر ہے شیرینی
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی چینی
ء
جتنا بڑھے کم ہوتا جائے
ماضی میں ضم ہوتا جائے
سال ، مہینہ ، ہفتہ ، دن
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سِن
ء
دیکھ کے اُس کو تھرائے دل
اُس پر قابو پانا مشکل
طاقت میں کون اُس سے جیتا
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی چیتا
ء
سامنے رکھوں اُس کو نظر کے
جی چاہے دیکھوں جی بھرکے
اُس کا انوکھا ہے ہر پارٹ
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی آرٹ
*** |