* اللہ خالق ہے *
اللہ خالق ہے
جتنی بھی ہیں مخلوقات
سب کارازق ہے
ء
وہ رب الارباب
مالکِ یوم الدین جو ہے
حاکم روزِ حساب
ء
اس کی حمد و ثنا
جن و بشر بھی کرتے ہیں
کرتے ہیںارض و سما
ء
ہے وہ ربِ کریم
سب کی خطائیں بخشنے والا
ہے رحمٰن و رحیم
ء
ہے وہ بڑا ذی شان
اس کے جیساکوئی نہیں
کہتا ہے قرآن
*** |