* کون پڑھے لاحول *
کون پڑھے لاحول
کرتے ہیں اب لوگ پسند
شیطانی ماحول
ء
مسجد، مندر، چرچ
ان پہ نمائش کی پونجی
کی جاتی ہے خرچ
ء
کرکے مکاری
ثابت کرتے ہیں کچھ لوگ
اپنی عیاری
ء
پیسہ لاکھ کمائے
ہے وہ دھن بیکار کے جو
وقت پہ کام نہ آئے
ء
پیروں میں ہے نقص
اب مصنوعی ٹانگوں سے
کرتا ہے وہ رقص
*** |