* میرا پیارا گائوں *
میرا پیارا گائوں
برگد کے وہ پیڑ گھنے
ٹھنڈی ٹھنڈی چھائوں
ء
جب آتی ہے نیند
کیسے کیسے خواب ہمیں
دکھلاتی ہے نیند
ء
پورے ہوئے ارمان
اس کی آنکھیں بھیگ گئیں
کرکے کنیا دان
ء
سیپ میں جو ہوتی
شبنم کی یہ ننھی بوند
بن جاتی موتی
ء
پھولوں پر شبنم
دھوپ کے آنگن میں کبتک
رہتی تازہ دم
*** |