* جس کے من میں پاپ *
جس کے من میں پاپ
اس سے اچھائی کی امید
کیوں رکھتے ہیں آپ
ء
بیٹی ہوئی جواں
مفلس باپ کی آنکھوں میں
اب ہے نیند کہاں
ء
ہے وہ شخص غنی
پیار کا دھن ہے جس کے پاس
سمجھو اس کو دھنی
ء
موت کھڑی ہو پاس
پھربھی انساں کے دل میں
ہو جینے کی آس
ء
گروی کرکے فصل
سود چکائے سالوں سال
بھر نہیں پائے اصل
*** |