* اب کیوں ہیں چپ چاپ *
اب کیوں ہیں چپ چاپ
بھول گئے کیا وہ تہذیب
کہئے، ’’پہلے آپ‘‘
ء
ہے دریا خاموش
اس کے زیر اثر ندیاں
ماررہی ہیں جوش
ء
اونچے گھر کے لوگ
نیچے گھر والوں سے کیوں
رکھتے نہیں سنجوگ
ء
سورج کی تلوار
چمکی دن کی گردن پر
دیکھ دوپہری دھار
ء
کام ہے سب مندہ
چلتا ہے اب زوروں پر
بس کالا دھندہ
*** |