* خطرے سے اُوپر *
خطرے سے اُوپر
آپہنچا ہے اب دریا
بھاگ اٹھا کے گھر
ء
جیون پتھ مت چھوڑ
جیسے بھی ہو کر لے پار
دکھ سکھ کے سب موڑ
ء
منصف زندہ باد!
مظلوموں کے پائوں بندھے
اور ظالم آزاد
ء
پاپ ہے سب کے ساتھ
پہلا پتھر مارے کون ؟
رک گئے سب کے ہاتھ
ء
محنت مزدوری
بچّوں سے کرواتی ہے
گھر کی مجبوری
*** |