* صبح سویرے جاگ *
صبح سویرے جاگ
جلدی جلدی ہو تیار
گھر سے دفتر بھاگ
ء
یہ وہ بستی ہے
محنت کش انساں کے گھر
بھوک برستی ہے
ء
لیڈر زندہ باد
پیار کی باتیں ہونٹوں پر
دل میں بغض و عناد
ء
ہمت ہار گئے ؟
تھے جو تم سے کمتر لوگ
بازی مار گئے
ء
تن کے موٹے ہیں
اُونچا دروازہ اُن کا
قد کے چھوٹے ہیں
*** |