* وقت پہ کام آیا *
وقت پہ کام آیا
اپنوں سے بڑھ کر نکلا
میرا ہمسایہ
ء
جیل میں ہوکے بند
کتنے جرائم پیشہ لوگ
بن گئے دولت مند
ء
کرنا ہے جب کام
جو بھی نتیجہ اس کا ہو
کیوں سوچیں انجام
ء
سوچے وہ دن رین
لاکھوں لاکھ کماکر بھی
حاصل کیوں نہیں چین
ء
تو کیا سمجھے گا
گونگے کے ہاتھوں کا اشارہ
گونگا سمجھے گا
*** |