* چاندنی شب پیاری *
چاندنی شب پیاری
لیکن ہجر کے ماروں کو
لگتی ہے بھاری
ء
جب شہ پاتی ہے
ڈور کے بل پر کٹھ پتلی
ناچ دکھاتی ہے
ء
آج جو ہے اپنا
شاید کل وہ بن جائے
میرے لئے سپنا
ء
خود ہے دل کا سخت
اوروں کو وہ پتھر دل
کہتا ہے کم بخت
ء
نام کماتے ہیں
بدنامی سے بھی کچھ لوگ
شہرت پاتے ہیں
*** |