* یاد انہیں بھی کر *
یاد انہیں بھی کر
کتنے لوگوں کا احسان
ہے تیرے سرپر
ء
صدیوں کی رسمیں
ٹوٹ نہ جائیں میرے بھائی
لڑمت آپس میں
ء
بکتا ہے وہ جھوٹ
پھربھی اس کو سچے لوگ
کرتے ہیں سیلوٹ
ء
اچھا تھا عنوان
لیکن لفظوں نے لے لی
افسانے کی جان
ء
غم کچھ ہلکا ہو
قطرہ قطرہ رونا کیا؟
رو تو دریا رو
*** |