* ہندستانی گیت *
ہندستانی گیت
خوب نبھاتے ہیں بھائی
سات سروں کی ریت
ء
کان کھول کر سن
وقت کے تار پہ بجتی ہے
آٹھوں پہر کی دھن
ء
سب ہیں ایک سمان
اصلی نقلی چہروں میں
کیسے ہو پہچان
ء
بات پرانی چھوڑ
بیتے دن کو کر کے یاد
اپنا سر مت پھوڑ
ء
چپ مت رہ کچھ بول
اپنا ڈھنڈورا خود ہی پیٹ
باندھ گلے میں ڈھول
*** |