* خوب مزے کی بات *
خوب مزے کی بات
کرتے ہیں بنگالی لوگ
کھا کے مچھلی بھات
ء
جھوم اٹھی شہنائی
دیولی نے چھیڑی ہے
خوشیوں کی شہنائی
ء
دیپ جلے گھر گھر
کتنا پیارا لگتا ہے
آج کا یہ منظر
ء
مسکائے ہے من
دل میں چھوٹے پھلجھڑیاں
گھر آئے ساجن
ء
ہولی ہے ہولی
کتنی پیاری لگتی ہے
یہ میٹھی بولی
*** |