* کرلے من کو لال *
کرلے من کو لال
قومی یکجہتی کا رنگ
پچکاری میں ڈال
ء
اک پاگل کے ساتھ
گھوم رہا تھا اک پاگل
ہاتھ میں ڈالے ہاتھ
ء
ٹرین میں اک کپ چائے
اک انجان کے ہاتھوں سے
رشتے میں ڈھل جائے
ء
فکر و فن کی دھوپ
چن چن کے ہم نے ڈھالے
کیسے کیسے روپ
ء
اک دن میں چالیس
تین دنوں میں لکھ ڈالے
ہایکو ایک سو بیس
*** |