* آتی ہے ان کی یاد *
آتی ہے ان کی یاد
تھے جو رضا مظہری صابرؔ
میرے شفیق استاد
ء
اچھے شاعر تھے
اٹھ گئے بسملؔ سنسہاروی
باغِ ہستی سے
ء
اک تھے قمر صدیقی
وحشت کے پہلو میں جگہ
تھی مخصوص اُن کی
ء
تھے جو لطیف الرحماں
ہے’’نساخؔ سے وحشتؔ تک‘‘
ان کے قلم کا احساں
ء
دہلی کے نوابؔ
چرخ سخن کے تاروں میں
تھے مثل مہتاب
*** |