* جسٹس خواجہ یوسف *
جسٹس خواجہ یوسف
کرتی تھی پیش اُن کی صفت
اُن کا حسنِ تعارف
ء
حضرت ملّا جان
جذبۂ ملّی کے پیکر
تھے مخلص انسان
ء
اک شاعر تھے نظامؔ
جن کے ’’منارۂ نور‘‘ سے تھی
روشن ادبی شام
ء
تھے ناظر الحسینی
اپنے وقت کے اچھے شاعر
اور صحافی بھی
ء
منّی لال جواںؔ
راہِ سخن میں تابندہ
ہیں اُن کے بھی نشاں
*** |