* تھے جاوید نہال *
تھے جاوید نہال
دولتِ علم سے کتنوں کو
کر گئے مالا مال
ء
حامیؔ گورکھپوری
دے کے ہمیں ’’شاخِ زیتون‘‘
بچھڑے ہم سے وہ بھی
ء
اک شاعر تھے صبرؔ
نام اُن کا عبدالمنان
ہوگئے زیرِ قبر
ء
چھوڑ گئے تحریر
افسانے عابد ضمیر کے
ہیں سماجی تصویر
ء
شاعر ونثر نگار
تھے جو ظہیر الدیں ناشادؔ
چھوڑ گئے سنسار
*** |