* محرمؔ، سوزؔ، سحابؔ شہر سخن میں آج *
محرمؔ، سوزؔ، سحابؔ
شہر سخن میں آج کہاں؟
ان تینوں کا جواب
ء
عشرتؔاور شیداؔ
ایسی جوڑی اور کوئی
ہو نہ سکی پیدا
ء
شاعر خوش گفتار
تھے جو کلیمؔ فیض آبادی
اُردو کے دلدار
ء
کیوں نہ ہو ان پر رشک
نظمیں خوب سناتے تھے
امرت سر کے اشکؔ
ء
چھپ گئے وہ بھی آہ!
تھے جو شکیلؔ نبی نگری
چرخ سخن کے ماہ
*** |