* موجِؔ شاکری اب چھوڑ کے دنیائے فان *
موجِؔ شاکری اب
چھوڑ کے دنیائے فانی
پہنچے بہ پیشِ رب
ء
نورِ کلکتوی
تھے جو خالقِ’’حسن وعشق‘‘
آہ اٹھے وہ بھی
ء
دبلے پتلے سے
تھے جو شرفؔ غازیپوری
اچھا کہتے تھے
ء
اٹھ گئے وہ بھی آہ!
جذبؔ آنولوی نے بھی لی
ملکِ عدم کی راہ
ء
اک تھے اصغر عاصی
کرلیتے تھے سخن آرائی
وہ بھی اچھی خاصی
*** |