* شاعرِ نکتہ سنج گزرے فگارؔ عظیم آب *
شاعرِ نکتہ سنج
گزرے فگارؔ عظیم آبادی
کیوں نہ ہو سب کو رنج
ء
اک تھے ولیؔ رضوی
شعر و ادب سے دلچسپی
رکھتے تھے وہ بھی
ء
مطربؔ بلیاوی
اس شاعر پر بھی افسوس
موت ہوئی حاوی
ء
سرخوشؔ کلکتوی
جن کے دو قلمی دیوان
دیکھے ہم نے بھی
ء
آتے ہیں وہ بھی یاد
چاپدانی کے ساگرؔ تھے
گئے عدم آباد
*** |