* اک تھے نشاطؔ سعید جن کے سخن کی کرتے *
اک تھے نشاطؔ سعید
جن کے سخن کی کرتے تھے
اہلِ سخن تائید
ء
تابشؔ عظیم آبادی
خادم اردو ایسے اب
مل پائیں گے کم ہی
ء
مراد علی انجمؔ
دشتِ فنا کی وادی میں
ہوگئے وہ بھی گم
ء
تھے منصور الحق
جن کے فن کے ہیں عکاس
اخباروں کے ورق
ء
کوثرؔ فیض آبادی
جن پر جان چھڑکتی تھی
غزلوں کی شہزادی
*** |