* خواجہ متین اسلمؔ *
خواجہ متین اسلمؔ
ایسے شاعرِ مخلص کو
کیسے بھولیں ہم
ء
شاکر آصفی آہ!
نظروں سے روپوش ہوئے
مردِ سخن آگاہ
ء
آرہ کے تھے بشیرؔ
غزلوں میں کرتے تھے پیش
کرب وغم کی تصویر
ء
فیض آباد کے شورؔ
خوب لہک کر پڑھتے تھے
ہوگئے جو در گور
ء
تھے وہ سخن آرا
رازؔ مظہری بھی آخر
چھوڑ گئے دنیا
*** |