* اشرفؔ چنگیزی شعر گوئی میں کرتے تھ® *
اشرفؔ چنگیزی
شعر گوئی میں کرتے تھے
خوب عرق ریزی
ء
انورؔ شاکری آہ
پڑھتے تھے کیا خوب غزل
اٹھ گئے وہ بھی آہ
ء
اک تھے عزیزؔ قریشی
جان ودل سے کرتے تھے
خدمت وہ اردو کی
ء
اک تھے شفیع نشاط
کم ہی کہتے تھے،لیکن
تھے وہ بڑے محتاط
ء
خادمِ فن ناچیزؔ
قدرت نے بخشی تھی انہیں
شعروسخن کی تمیز
*** |