* وہ بھی آہ! اٹھے *
وہ بھی آہ! اٹھے
اصحاب الحسن اردو کے
سچے خادم تھے
ء
ہے افسوس اُن پر
تھے جو منیر الدین طالبؔ
زود گو سخن ور
ء
سائل غازیپوری
اہلِ ادب کو کھلتی ہے
آج اُن کی مہجوری
ء
تھے جو قمرؔ کنڈوی
افسوس عہدِ جوانی میں
ہوگئی موت اُن کی
ء
تھے مجید حسرتؔ
لیلیٔ فن کے شیدائی
ہوگئے وہ رخصت
*** |