* کیا غلط کہہ دیا کیا برا کہہ دیا *
کیا غلط کہہ دیا کیا برا کہہ دیا
بے وفا کو اگر بے وفا کہہ دیا
اب برُا مانئے یابھلا مانئے
میرے ہونٹوں پہ جو آگیا ، کہہ دیا
اُن سے کہنا جو تھا کہہ نہ پائے کبھی
جو نہ کہنا تھا وہ بر ملا کہہ دیا
خامشی پر مری وہ خفا ہوگئے
جانے کمبخت نے اُن سے کیا کہہ دیا
منہ خدا کو دکھائوں گا محشر میں کیا؟
میں نے اُن کو جنوں میں خداکہہ دیا
پارسائی کا دعویٰ تو مجھ کو نہیں
کس نے صابرؔ مجھے پارسا کہہ دیا
****************** |