* اک شاعر تھے رضاؔ *
اک شاعر تھے رضاؔ
جون پور تھا جن کا وطن
کرگئے وہ بھی قضا
ء
چھوڑ گئے دنیا
تھے پروانہؔ شاکری بھی
سخنورِ یکتا
ء
تھے یوسف صابرؔ
شعروں میں دل کے جذبات
کرتے تھے ظاہر
ء
دنیا سے گزرے
تھے جو کمال الدین کمالؔ
تیلنی پاڑہ کے
ء
فن کے ماہر تھے
منشی غلام رسول انجمؔ
اچھے شاعر تھے
*** |