* چرخِ ادب کے بدر اک بدرِ صدیقی تھے *
چرخِ ادب کے بدر
اک بدرِ صدیقی تھے
ذی علم و ذی قدر
ء
پیکر فہم و شعور
دے کے غم خلش امتیازی اب
ہوئے نظر سے دور
ء
تھے عبدالجبار
اُن کے مراسلے اور مضمون
تھے زیبِ اخبار
ء
تھے رفیق بے جان
شہر سخن میں اُن کی تھی
سب سے جان پہچان
ء
باہم کلکتوی
خود لکھتے خود گاتے تھے
تھی یہ صفت اُن کی
*** |