* مولانا رزّاق چرخ صحافت کے خورشید *
مولانا رزّاق
چرخ صحافت کے خورشید
مردِ خوش اخلاق
ء
عظمتیہ کے بانی
قاری عبدالقوی اثیمؔ
ہوگئے خلد مکانی
ء
مولانا صابر
ہردم دین کی خدمت میں
رہتے تھے حاضر
ء
مولانا یعقوب
قرآن کی تفسیر ہمیں
سمجھاتے تھے خوب
ء
تھے مولانا ظفیر
اُن سے بھی ہم سنتے تھے
قرآں کی تفسیر
*** |