* پیارو، کالو قوال قوالی کی دنیا می *
پیارو، کالو قوال
قوالی کی دنیا میں تھے
اپنی آپ مثال
ء
نابینا قوال
اُن کے جیسا ہوا نہ کوئی
از ماضی تا حال
ء
تھے امیر قوال
سن کر اُن کی قوالی
آجاتا تھا حال
ء
اک قوال تھے بابو
سامعین کے دل پر جو
کردیتے تھے جادو
ء
عبداللہ جانباز
بخشی تھی قدرت نے انہیں
جادوئی آواز
*** |