* طرز اُن کا تھا خوب *
طرز اُن کا تھا خوب
رابعہ سلطانہ ناشادؔ
کہتی تھیں کیا خوب
ء
بزم ادب کی زینت
تھیں جو فریدہ کاشانی
دے گئیں داغِ فرقت
ء
شمعؔ عظیم آبادی
جن کے دم سے روشن تھی
شعر و سخن کی وادی
ء
نیلو فرناہیدؔ
ان کا طرزِ تغزل تھا
عصر نوکی تمہید
ء
صالحہ بیگم مخفیؔ
رکھتی تھیں تحریروں میں
اپنے ہر غم مخفی
*** |