* خوش خو، خندہ جبیں *
خوش خو، خندہ جبیں
صغریٰ بیگم سبزواری بھی
اچھی شاعرہ تھیں
ء
عفت آرا عفت
رب نے ان کو کی تھی عطا
مرثیہ گوئی پہ قدرت
ء
بیگم شوکت آرا
اہلِ بیعت کے حق میں
طرز ان کاتھا پیارا
ء
عائشہ خاتون انجم
فن کی بہاریں دکھلاکر
دشتِ فنا میں ہوئیں گم
ء
اک تھیں گوہر بائی
جن کی سواری کے آگے
لارڈ کی بھی رسوائی
*** |