* کچھ نکتے ایجاد کر کے ابوذرؔ ہاشمی *
کچھ نکتے ایجاد
کر کے ابوذرؔ ہاشمی اب
بن بیٹھے نقاد
ء
قصرِ فکر و نظر
ایم علی نے تعمیر کیا
ــ’’ریت اور پانی‘‘ پر
ء
ہیں جو اگمؔ شرما
شعر وسخن کی محفل کو
دیتے ہیں گرما
ء
اک ہیں ایم کے اثرؔ
سارا ادبی منظر ہے
اُن کے پیشِ نظر
ء
ہیں ایوب پیامی
کس میں ہمت ہے پکڑے
مولانا کی خامی
*** |