* فکر کو پانی کرکے *
فکر کو پانی کرکے
کہتے احمد کمالِ حشمی
کیوں نہ غزل جی بھرکے
ء
کیسے الفؔ انصاری
ڈھوتے ہیں تحقیق کا بوجھ
اتنابھاری بھاری
ء
شاعرِ خوش آواز
کرتے ہیں انور حسین انجم
قاف نون پر ناز
ء
فکروفن کی بدولت
رکھتے ہیں اکبر حسین بھی
لیلیٔ فن سے قربت
ء
اخترؔ عظیم آبادی
دکھلاتے ہیں شعروں میں
اپنے عزمِ فولادی
*** |