* اشرفؔ یعقوبی شعر میں ظاہر کرتے ہی¬ *
اشرفؔ یعقوبی
شعر میں ظاہر کرتے ہیں
اپنی ہی خوبی
ء
اسلمؔ غازیپوری
شعر کہیں میخانے میں
اور مے سے معذوری
ء
شاعرِ حسن وجمال
اسلمؔ لکھنوی سے سنئے
غزلوں کے سرُتال
ء
ایم نصر اللہ نصر
اُن کی خوبی سے واقف
ہیں اُن کے ہم عصر
ء
اخترؔ بارکپوری
ایک غزل کیا چار سنائیں
داد مگر ہے ضروری
*** |