* مثلِ زلفِ خمدار *
مثلِ زلفِ خمدار
کہتے ہیں افضل حسین اب
غزلوں کے اشعار
ء
جدّت کی تک بندی
ہے ایجاد احسن شفیق کی
ان کی کبڑی بلندی
ء
اسماعل پروازؔ
چھیڑتے ہیں مضرابِ قلم سے
فکر و فن کا ساز
ء
انجمؔ باروی اب
اپنے شعر میں کرتے ہیں
شکوہ بطرزِ ادب
ء
اسماعیل نظرؔ
راہِ مزاح وسنجیدہ
چلتے ہیں دونوں پر
*** |