* سب کو کہاں نصیب *
سب کو کہاں نصیب
ہیں جو امان اللہ ساغرؔ
بزم سخن کے نقیب
ء
راز نہ ہو یہ فاش
خود کو احمد وکیل علیمی
دیتے ہیں شاباش
ء
اب انجمؔ رومان
شاعری کو ہی سمجھتے ہیں
شہرت کا سامان
ء
ہیں جو احمد ثاقب
ان کے حکیمانہ اشعار
ان کیلئے ہیں مناسب
ء
اکرم بارک پوری
شغلِ سخن ہے اُن کے لئے
اک حد تک مجبوری
*** |