* گول مول تحریر ہے اقبال قریشی کی *
گول مول تحریر
ہے اقبال قریشی کی
تنقیدی جاگیر
ء
اصغر رضوی پر
فکر و فن کا بھاری ہے بوجھ
کیسے بچائیںسر
ء
اب تک اصغر انیس
اپنے قلم کو گھستے ہیں
بن کے ڈرامہ نویس
ء
ذہن پہ دے کر بل
اب اشفاق احمد اشفاق
کہہ لیتے ہیں غزل
ء
نظم ہو یا افسانہ
اشتیاق احمد کا رنگ
ہے کچھ مولویانہ
*** |