* تنویرؔ صہبائی شہر ادب کی گرم فضا *
تنویرؔ صہبائی
شہر ادب کی گرم فضا
ان کو راس نہ آئی
ء
اب تسلیم اختر
اخباروں کی کھڑکی سے
جھانکتے ہیں اکثر
ء
اک ہیں تنو مرزا
اردو ڈرامہ بازی میں
ہے اُن کا بھی حصہ
ء
تابشؔ غازیپوری
بزم سخن میں ہوتی ہے
شرکت ان کی ادھوری
ء
ہیں جو ثمرؔ بلیاوی
ہوٹنگ کر کے اُن پہ کوئی
ہو نہیں سکتاحاوی
*** |