* شعر و سخن کی سیج *
شعر و سخن کی سیج
ہے حلیم حاذق کے لئے
شہرت کا اسٹیج
ء
ہیں حیدر پروازؔ
آسمان چھو لیتی ہے
ان کی اونچی آواز
ء
خواجہ نسیم اختر
ڈھونڈے اُن کی چشمِ تنقید
سب کے عیب وہنر
ء
خواجہ جاوید اختر
کانکی نارہ، الہٰ آباد
اک شاعر کے دو گھر
ء
بے شک خالق ادیب
ہیں دو خوبیوں کے مالک
شاعر اورنقیب
*** |