* رونقِؔ فن ہیں نعیم ہے بنگال کی مٹی *
رونقِؔ فن ہیں نعیم
ہے بنگال کی مٹی سے
اُن کا رشتہ قدیم
ء
جانے کیا ہے سبب
راقمؔ لکھنوی آتے نہیں
ہرمحفل میں اب
ء
چھپتے ہیں وہ خوب
ہے رفیق انجم کا یہ
مشغلۂ محبوب
ء
اک ہیں راہیؔ ضیائی
لیلیٔ فن کی محفل میں
ہے اُن کی بھی رسائی
ء
ہیں رفیق یزدانی
اہرمن کو بھی بھاتی ہے
اُن کی شیوہ بیانی
*** |