* ہیں جو زاہد امرؔ *
ہیں جو زاہد امرؔ
اُن کی ترقی پسندی کا
پھیکا کیوں ہو اثر
ء
تھوڑے ہوں یا ڈھیر
کہہ سکتے ہیں زماںؔ قاسمی
ہر موسم میں شعر
ء
زین الحق آزادؔ
اپنے شعر و سخن کا سبق
رکھتے ہیں وہ یاد
ء
لکھتے ہیں مضامین
زین العابدینِ شبلی
سال بھر میں دو تین
ء
پاتے خود میں فرق
شعرکہتے زاہد رضا اگر
زہد میں ہوکے غرق
*** |