* کہتے ہیں دن رات بھائی سفیرالدین ک *
کہتے ہیں دن رات
بھائی سفیرالدین کمالؔ
مُردوں پر قطعات
ء
ہر محفل میں فٹ
ہیں جو سمیع اللہ سحرؔ
غزلوں کے کیسٹ
ء
اب سبحان فراز
لکھتے لکھتے سیکھ گئے
لکھنے کا انداز
ء
اب سلطاں ساحر
فکر و فن کی ساحری بھی
کرتے کچھ ظاہر
ء
کہتے ہیں کم از کم
جبکہ سراج الدیں نیّرؔ
رکھتے ہیں دم خم
*** |