* خوش ہیں سحر مجیدی *
خوش ہیں سحر مجیدی
اُن کو حاصل ہوگئی اب
پیرِ سخن کی مریدی
ء
ہیں سلطاں ساجدؔ
دیکھیں اُن کا ذوقِ سخن
اردو کے ناقد
ء
اک ہیں سوزؔ اختر
رکھتے ہیں اُن کے اشعار
گرما گرم اثر
ء
کیوں سعید فیضی
بزم سخن میں آنے سے
اب چراتے ہیں جی
ء
بس یوں ہی دوچار
کہتے ہیں سردار صارم اب
کبھی کبھی اشعار
*** |